Phosphorus Fertilizer can increase Wheat production (Urdu)

فاسفورس کھاد کے استعمال سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، ماہرین زراعت

فیصل آباد (اے پی پی) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ فاسفورس کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ جن کاشتکاروں نے تاخیر سے گندم کاشت کی ہے اور انہوں نے فاسفورسی کھاد کا استعمال نہیں کیا یا ضرورت سے کم کھاد ڈالی ہے انہیں بھی چاہیے کہ وہ فوری طور پر پہلے پانی پر ڈی اے پی ڈال دیں۔

اگر کاشتکار اسے ڈرم میں گھول کر فرٹیلیشن کے طریقہ سے استعمال کریں تو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معمولی سی توجہ ، کھادوں کا متوازن استعمال ، جڑی بوٹیوں پر کنٹرول ، پیداوار کو 50فیصد بہتر بنانے میں معاون ہو سکتا ہے۔

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...